(24نیوز)پاکستان میں حساس عہدوں پر موجود افراد کے نمبرز ہیک کرنے کی کوششیں آشکار ہونے کے بعد اس سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلی کیشن کی تیاری پر کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 60 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد یہ ایپلی کیشن استعمال کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی کوششوں سے آگاہ ہیں۔ چند ماہ میں ایپلی کیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ایپلی کیشن واٹس آپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹرفیس استعمال نہیں ہوگا۔ ایپلی کیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہوگا۔ یہ ایپلی کیشن سکیورٹی اور سائبر اٹیکس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا