(ما نیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر میرے پاس اتھارٹی ہوتی تو ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ کو فارغ کر دیتا۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ مہوش حیا ت نے نئی تصویر شیئر کرکے سو شل میڈیا صارفین سے مدد طلب کر لی
تفصیلات کےمطابق شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ میں اس وقت سخت گرمی پڑ رہی ہے ایسے میں پچ پر گیند بریک ہوتا ہے مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام لڑکے پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کر چکے ہیں ایسی پچ کو دیکھ کر اس طرح کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ دو سو رنز کا ہدف حاصل کر سکتا ہے مگر پاکستان میں یہ صلاحیت نہیں۔ااگر پاکستانی ٹیم نے یہ سیریز ہاری تو اس کی پوری ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاوری ہورہی ہے ۔۔سے دھو م مچا نے والی دنا نیر نے پھر تہلکہ مچا دیا۔۔ویڈیو وا ئرل