لداخ ۔۔ خطے میں اسلام کے سب سے پہلے مبلغ کا مقبرہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لداخ میں لوگوں نے خطے میں اسلام کے سب سے پہلے مبلغ آخون محمد شریف کا مقبرہ بارسو بلاک کے علاقے سٹیانکنگ میں دریافت کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مورخین کا کہنا ہے کہ آخون محمد شریف کو لداخ میں دفن کیاگیاتھا لیکن قبر کا اصل مقام معلوم نہیں تھا۔ مو¿رخ اور مصنف محمد صادق ہردسی گزشتہ پانچ سال سے مختلف دستاویزات اور کتابوں کے ذرےعے ان کے مقبرے کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے تھے۔ان کی تحقیق نے انہیں سٹیانکنگ گاؤں پہنچایاجہاں انہوں نے مقامی باشندے ماسٹر حاجی غلام سے ملاقات کی جن کو علاقے کی تاریخ کے بارے میں وسیع معلومات ہیں۔
انہوں نے گاؤں کے ارد گردلوگوں سے پوچھنا شروع کیا توانہیں 90 سالہ حاجیہ فاطمہ ملی جس نے انہیں قبرکے اصل مقام کے بارے میں بتایا۔ ماسٹر غلام نے کہا کہ حاجیہ فاطمہ کو آخون شریف کی قبر کے بارے میں ان کے دادا دادی نے بتایا تھا۔ بلتی ایسوسی ایشن کے صدر محمد علی آشور اور صادق ہردسی نے نوجوانوں کے لئے جنہوں نے مقبرے کی تعمیر ومرمت میں حصہ لیا مقبرے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
لداخ کی تاریخ میں آخون محمد شریف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صادق ہرسی نے انیسویں صدی کا ایک واقعہ بیان کیا۔انہوں نے کہاجب ڈوگرہ فوج نے لداخ پر حملہ کیا اور اس علاقے تک پہنچی تو اس نے مسجدشریف اور شاہی محل کو آگ لگائی۔ انہوں نے اس دن صرف ایک اور عمارت کو نذرآتش کیاگیا اوروہ آخون شریف کا گھر تھا جس سے ان کی اہمیت کا اندازاہ لگایاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹیانکنگ لداخ کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے کیونکہ یہ لداخ میں اسلامی تبلیغ کا پہلا مرکز تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ یشمیٰ گل کےمویشی منڈی میں سیر سپاٹے۔۔ ویڈیوز وائرل