فردوس عاشق کے استعفیٰ دینے کا معاملہ،وزیراعظم نے کیا ہدایت جاری کی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن مہم میں شریک ہونے کے لئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ مجھے حلقے میں کھل کر کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پاداش میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز کا سامنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سول ایوی ایشن نے پروازوں سے متعلق ایس او پیز جار ی کردیئے