(24نیوز)افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دوحہ مذاکرات واضح پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے،عید کے موقع پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان نہ کیا جاسکا۔
فریقین کی جانب سے تنازع کے حل تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ہفتے ہوگا۔
ادھر افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے سمنگان کے ضلع درہ صوف کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا۔ترجمان افغان افواج کے مطابق اب تک طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا قبضہ واپس لیا جاچکا ہے۔ ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طالبان کے زیر قبضہ تمام اضلاع جلد واپس لے لئے جائیں گے۔افغان افواج کے مطابق ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
دریں اثنا افغانستان میں امریکی ناظم الامور روز ولسن نے کہا ہے کہ طالبان پورے افغانستان میں تشدد بند کریں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تشدد بند کرنا افغانوں کی تکریم اور آئندہ نسلوں کے پر امن طور پر رہنے اور انسانی حقوق کے احترام کے لئے ضرروی ہے ، ہم مستقل اور جامع جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ننھا مہما ن گھر آنے والا ہے۔۔ اداکا رہ نیہا دھو پیا کی نئی تصویر وا ئرل
افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات بے نتیجہ ختم۔۔جنگ بندی نہ ہو سکی
Jul 19, 2021 | 21:15:PM