پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد نہیں۔۔ترجمان افغان صدر

Jul 19, 2021 | 21:27:PM

 (24نیوز)پاکستان کےلئے افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی نے کہا ہے طالبان کا قبضہ حکومت کی نااہلی نہیں، تھوڑا غلط حساب تھا، افغان صدر نے واضح کہہ دیا وہ استعفا دیں گے نہ بھاگیں گے، صدر اشرف غنی افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان عدم اعتماد ہے، عدم اعتماد کا مسئلہ حل کیے جانے تک ایک دوسرے کی نیک نیتی سے مدد نہیں کرسکتے۔

عمر داؤد زئی نے کہا کہ افغان عوام کا تحفظ صدر کی ذمہ داری ہے، طالبان کا بڑے شہروں پر قبضہ مستقبل قریب میں ممکن نہیں، طالبان کی طرف سے کابل پر حملہ کرنے کا امکان انتہائی کم ہے۔ عمر داؤد زئی نے کہا کہ جنگ تعطل کی طرف جاسکتی ہے، جنگ تعطل کی طرف جانے پر واپس مذاکرات کی میز پر جانا ہوگا۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔یہ ہے دلہن۔۔۔۔ دلہا دیکھتے ہی فرار

مزیدخبریں