(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے تمام افغان سٹیک ہولڈرز سے لچک کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ صرف مذاکرات ہی افغانستان میں امن اور استحکام لا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی،زلمے خلیل زاد نے افغانستان کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،ملاقات میں افغانستان میں پائیدار امن، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ صرف مذاکرات ہی افغانستان میں امن اور استحکام لا سکتے ہیں،محفوظ مغربی بارڈر ہی پاکستان کے مفاد میں ہے،پاکستان امن کیلئے امریکا اور دیگر متعلقہ ممالک سے رابطے میں رہے گا،ملاقات میں وزیراعظم نے تمام افغان سٹیک ہولڈرز سے لچک کا مظاہرہ دکھانے پر زوردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد نہیں۔۔ترجمان افغان صدر