(24 نیوز)موبائل فون پر خاتون سے بات کرنے پر سندھ کے معروف گلوکار کے بھتیجے کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر خاتون سے بات کرنے پر سندھ کے معروف گلوکار شمن علی میرالی کے بھتیجے بابر کو قتل کردیا گیا۔ قتل کی واردات گذشتہ روز سہراب گوٹھ تھانے کی حدود جمالی گوٹھ میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مقتول محسود قبیلے کی کسی خاتون سے بات کرتا تھا، بات کرنے سے منع بھی کیا تھا۔ شمن علی میرالی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے عیدالاضحی پر بڑی پابندی عائد کردی