(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے واٹس ایپ، زوم، فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر چیٹ ، فیس بک میسنجراستعمال کرنے والے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرایا گیا جو کہ پیغام رسانی میں آسانی پیدا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے اس دور میں شعبہ آئی ٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پیغام رسانی، ضروری ڈاکومنٹس پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ایپس استعمال کی جارہی ہیں،واٹس ایپ، زوم، فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر چیٹ جیسی ایپس متعارف کرائی جاچکی ہیں ، فیس بک میسنجراستعمال کرنے والے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرایا گیا جو کہ پیغام رسانی میں آسانی پیدا کرے گا۔
فیس بک نے میسنجر چیٹ کے لئے ورلڈ ایموجی ڈے پر نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کا نام 'ساو¿نڈ ایموجی' ہے، اس نئے فیچر سے صارفین ایک دوسرے کو بھیجے گئے پیغامات کا جواب دینے کے لئے ان ایموجی کا استعمال کرسکیں گے ، ایموجی میں چھوٹا سا ساو¿نڈ کِلپ ہوگا، پیغام وصول کرنے والاایموجی کے ساتھ اس کی آواز بھی سن سکے گا۔
ابتدا میں ان ایموجیز کی لائبریری میں ایول لافٹر (قہقہے)، تالیوں اور ڈرم رول کے ایموجی موجود ہیں جن میں آواز سنی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے بھانجے نے عدالت میں ساتھی وکیل کو تھپڑ مار دیئے۔ ویڈیو سامنے آ گئی