پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا معاملہ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jul 19, 2022 | 09:35:AM

 (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف ن لیگ کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے لیگی وکیل کو ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ نون کی سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

درخواست میں تحریک انصاف، سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، قانونی طور پر اسمبلی کی موجودہ حیثیت کے مطابق مخصوص نشستیں جاری کی جائیں۔

دوران سماعت لیگی وکیل منصور عثمان اعوان نے درخواست میں مزید ترمیم کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرلی اور ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں