بس بہت ہوگیا: وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلے سنانے کی درخواست کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں وہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پر طویل التواء کا فیصلہ سنائے۔
I urge the Election Commission of Pakistan to announce long-delayed judgment on PTI foreign funding case. For long has Imran Niazi been given a free pass despite his repeated & shameless attacks on state institutions. Impunity given to him has hurt the country.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 19, 2022
شہباز شریف نے کہا کہ ریاستی اداروں پر بار بار حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے مفت میں چھوٹ دی جا رہی ہے، اس کو دیئے گئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔