پنجاب ضمنی الیکشن: آزاد امیدوار کی بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی پی 228 لودھراں سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے پیر رفیع الدین شاہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بس بہت ہوگیا: وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا مطالبہ
آزاد امیدوار پیر رفیع الدین شاہ پی پی لودھراں سے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ نون کے امیدوار نذیر بلوچ اور تحریک انصاف کے امیدوار کیپٹن عزت جاوید شکست سے دوچار ہوئے۔
اب پیر رفیع الدین شاہ نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔