کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونے لگا،مثبت کیسز بڑھ گئے

Jul 19, 2022 | 11:20:AM

 (24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد تک جا پہنچی ہے،مثبت کیسز بڑھ گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں16 ہزار 419 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی جبکہ 163 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گلگت میں کورونا کیسز کی شرح 14اعشاریہ 29 کے ساتھ سرفہرست ،لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ 88 فیصد ،حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ 95 فیصد ،اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ 33 فیصد ،کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 47 فیصد ،پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد ،ملتان میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 58 فیصد  جبکہ میر پور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں