تحریک انصاف کا لیگی ایم این ایز سے متعلق بڑا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فوادچو دھری نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، حکومت کے 5 سے زائد ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔
سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 23 جولائی کو پنجاب میں رانا ثنااللہ اور عطاتارڑ کے داخلے پر پابندی لگاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی اور ارسلان کی آڈیو لیک کی تحقیقات: عدالت سے بڑی خبر آگئی
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری نے اپنا سیاسی نقصان کیا، انہوں نے نیب کو ختم کرنے کی بھونڈی سازش کی، راناثنااللہ اور عطاتارڑ جیسے لوگوں کی گرفتاری کا آرڈر جاری ہو سکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 5 ایم پی ایز کے غائب ہونے کے بیان کا نوٹس لیا جانا چاہیے، ہم جب چاہیں آپ کو گھر بھیج سکتے ہیں، حمزہ شہباز کو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہونا چاہیے، وزارت اعلیٰ کیلئے پرویزالہیٰ کی نامزدگی کر دی ہے، 22 جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر کے پاس صرف چند دن ہیں۔