معروف لیجنڈری بھارتی گلوکارانتقال کرگئے

Jul 19, 2022 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک )معروف بھارتی گلوکار بھوپندر سنگھ 82 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات  کے مطابق بالی ووڈ کے کئی گانوں اور غزلوں کو اپنی سریلی آواز دینے والے گلوکار بھوپندر سنگھ پیر کو ممبئی کے کرٹیکیئر اسپتال میں انتقال کر گئے ان کی عمر 82 برس تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق بھوپندر سنگھ کو آنت کے انفیکشن کی وجہ سے 10 روز قبل ہسپتال لایا گیا جہاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بھوپندر سنگھ نے اپنے فنی کریئر میں ماضی کے عظیم گلوکاروں کشور کمار اور محمد رفیع کے ساتھ متعدد ہٹ گانے گائے ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں آنے سے اس کے آئے بہار، کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے،حضور اس قدر بھی نہ اترا کر چلیے، سمیت دیگر شامل ہیں۔

گلوکار بھوپندر سنگھ کی اہلیہ متالی سنگھ نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ بھوپندر سنگھ بڑی آنت کے عارضے میں مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ بھوپندر سنگھ نے ماضی کے عظیم گلوکاروں کشور کمار ، لتا اور محمد رفیع کے ساتھ متعدد ہٹ گانے گائے ہیں۔

بھوپندر سنگھ کا نام دل دھونڈتا ہے، نام گم جائے گا، ایک اکیلا ہے شہر میں، بیٹی نا بیٹی رینا، حضور اس قدر بھی نہ اتر کے چلی، کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے، بادلوں سے کاٹ کے جیسے گانوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

مزیدخبریں