فتنہ خان ملک میں امن نہیں فساد اور انتشار کا داعی ہے: حسن مرتضیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنماو صوبائی وزیر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ابھی پرویز الہٰی نے حلف نہیں اٹھایا اور ان کے متبادل وزیرِ اعلیٰ کے بینر بھی لگ گئے، سیاسی بحران پیدا کرنے والا اداروں کو دباؤ میں لا کر اپنے حق میں فیصلے چاہتا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحسن مرتضیٰ نے کہا کہ لاڈلہ اپنے سوا کسی کو قبول نہیں کرتا، چودھری صاحب کو سمجھ جانا چاہیے، الیکشن کمشنر پر ذاتی حملے اپنی ذات کو بچانے کے حربے ہیں، نیازی کے من پسند افسروں اور خواہشوں پر ملک نہیں چلایا جا سکتا، فتنہ خان ملک میں امن نہیں فساد اور انتشار کا داعی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی دیوانے کے کہنے پر سیاسی اور انتظامی فیصلے نہیں کئے جاسکتے، اسے صاف نظر آ رہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اس کا گلا دبوچ لے گا،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقتِ مقررہ پر ہوں گے، پہلے انتخابی اصلاحات کرنا ہوں گی، اتحادی حکومت نیازی ٹولے کی پچ پر نہیں کھیلے گی،مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر