5 ارکان غائب کرنے کا بیان، پرویزالہٰی نے رانا ثنا کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سینیئر رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے 5 ارکان کو غائب کرنے سے متعلق بیان پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، رانا ثنا اللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست میں رانا ثنا اللہ، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز او مریم اورنگزیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف توڑ پھوڑ کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی
خیال رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی اجازت دے تو پرویز الہیٰ کو آسانی سے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے ، الیکشن والے دن 5 لوگ اِدھر اُدھر ہوگئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔