پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز کو خبردار کر دیا

Jul 19, 2022 | 16:32:PM

(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ پہلے ہی اپنا اصل چہرہ دکھا چکی، ہم حیران تھے کہ حمزہ شہباز کیسے خاموش بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اس قابل ہی نہیں رہا کہ سیاست کرسکے، انہوں نے راناثنااللہ کو وزیرداخلہ بنایا جو ان کے بھی قابو میں نہیں آرہا۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ جیسے لوگ غلط کام لیتے ہیں، مریم صفدر نے بڑا اچھا بیان دیا کہ ہم الیکشن ہارگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:''پنجاب میں ن لیگ کے ارکان نے استعفے دینا شروع کر دیے'': بڑی خبر آگئی

 چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں یہ لوگ بہت بری طرح ناکام ہوئے اور اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ،مفتاح کا مفتا لگا ہوا ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ابھی بھی آئی ایم ایف سے انہیں کچھ بھی نہیں ملا، رانا ثنااللہ اداروں کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

 پرویزالہٰی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی کو اٹھا کر لے گئے اور ان سے کہتے ہیں کہ میرے خلاف بیان دو، رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم 5 بندے یہاں وہاں کر دینگے یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں