بیٹے کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی ۔۔شاہ محمود قریشی نے بڑی بات کہہ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کے حوالے سے کہا کہ زین قریشی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،پرویز الٰہی ہی تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے واحد امید وارہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ زین قریشی کو وزیراعلیٰ بننے سے کوئی دلچسپی بھی نہیں وہ صرف تحریک انصاف کے نظریات کا تحفظ کررہے ہیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کا حکومت میں آنے کا مقصد صرف اورصرف کرپشن کیسز میں کلین چٹ حاصل کرنا تھا ۔
سابق وزیرخارجہ کا مزید کہناتھا کہ تحریک انصاف کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ احتساب تحریک کے منشور کا بنیادی حصہ تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:5 ارکان غائب کرنے کا بیان، پرویزالہٰی نے رانا ثنا کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا