(24نیوز)پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادنے ملک میں قبل از وقت انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبل از وقت انتخابات عمران خان کے دباو پر نہیں بلکہ حکومتی اتحاد کے متفقہ فیصلے کے تحت ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھی تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز کو خبردار کر دیا
اسمبلیاں مدت پوری کریں گی ، پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ
Jul 19, 2022 | 17:54:PM