عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی، بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک اور بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کے لیے قرارداد پشاور اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے جمع کرائی ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی ایما پر 3 اپریل کو ان کے حواریوں نے آئین کی دھجیاں بکھیریں۔ سپریم کورٹ کے جج بھی اس حوالے سے اضافی نوٹ دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلیاں مدت پوری کریں گی ، پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاک فوج اور دیگر قومی اداروں کو نشانہ بنا کر ان کا امیج خراب کررہے ہیں۔ اس لیے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا آغاز کیا جانا چاہیے۔