مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی کو سخت پیغام

Jul 19, 2022 | 19:11:PM

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سخت الفاظ میں پیغام دیدیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کان کھول کر سن لیں، الیکشن تب ہوں گے جب حکومت چاہے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار بچانے کیلئے حکومتی اداروں پر حملہ آور ہوئے، یہ فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کررہےہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کاروباری مراکز کب بند ہوں گے؟ اہم فیصلہ ہوگیا

عمران خان نے اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر معاشی لینڈ مائنز بچھائیں، اداروں کو مفلوج اور کمزور کیا، اداروں کو استعمال کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ وہ تمام 20 سیٹیں جیت جائیں، ایسا نہیں ہوا تو وہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو گئے، تحریک عدم اعمتاد کا مقابلہ کرنے کے بجائے بھی عمران خان آئین پر حملہ آور ہوئے۔

مزیدخبریں