بنی گالہ سے بڑی خبر، احتجاجی اساتذہ عمران خان کی رہائش گاہ تک پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اساتذہ کئی روز سے احتجاج کررہے ہیں۔ اب بنی گالہ سے بڑی خبر آئی ہے۔ جہاں اساتذہ تمام رکاوٹیں عبور کرکے عمران خان کی رہائش گاہ کے مرکزی گیٹ تک پہنچ گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے جبکہ ٹائیگر فورس کے نوجوان بھی موقع پر موجود ہیں۔ اس موقع پر پولیس نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی کو سخت پیغام
پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ ینگ ٹیچرز نے الزام لگایا کہ ٹائیگر فورس ہمیں اشتعال دلارہی ہے۔
احتجاجی اساتذہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گھر کے لان میں داخل ہوگئے جبکہ ان کا گھر عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے ہے۔