ن لیگی ایم این ایز کے تحریک انصاف سے رابطے،فواد چودھری کا دعویٰ

Jul 19, 2022 | 20:06:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کے5ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں،22جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ 22جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،23جولائی کو پنجاب میں رانا ثنااللہ اور عطاتارڑ کے داخلے پرپابندی لگاسکتے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس چند دن ہیں،فیصلہ کر لیں خود جانا ہے یا ہم بھیجیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو اب چلے جانا چاہیے،حمزہ شہباز کو بھی اب استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے حکومت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

مزیدخبریں