ظہیر کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں، دعا زہرا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی دعازہرا نے شوہر سے تعلقات ناخوشگوار ہونے کا بیان دیکر تہلکہ مچا دیا ہے۔ دعازہرا نے دارالامان جانے کیلئے لاہور کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے شوہر ظہیر سے حالات خوشگوار نہ رہنے کا بیان دیا۔
دعا کا کہنا تھاکہ شوہر ظہیراحمد کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے اور خاوند سے الگ ہو کر اپنے رشتے دار کے گھر رات گزاری۔
یہ بھی پڑھیں: بنی گالہ سے بڑی خبر، احتجاجی اساتذہ عمران خان کی رہائش گاہ تک پہنچ گئے
ان کا کہنا تھاکہ میرے پاس رہنے کیلئے کوئی چھت نہیں ہے، والدین اوردیگرافراد سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں لہٰذا اپنی مرضی سےسکیورٹی کیلئے دارالامان جاناچاہتی ہوں۔
دعا کا کہنا تھاکہ مجھے والدین سے مسلسل جان کا خطرہ ہے، وہ مارتے تھے، والدین خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے دعا زہرا کو دارالامان بھیج دیا۔