آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، وکٹری کے نشان نےبڑا پیغام دیدیا

Jul 19, 2022 | 21:14:PM

(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچے جہاں ان کی ملاقات چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ دوران ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کے خاندان کے قریبی افراد بھی موجود تھے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بند کمرے میں ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ جس کے بعد آصف علی زرداری وکٹری کا نشان بناتے ہوئے رخصت ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ظہیر کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں، دعا زہرا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

واضح رہے کہ اتحادی حکومت کا اہم اجلاس آج لاہور ماڈل میں ہوا۔ جس میں شرکت کے بعد سابق صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

مزیدخبریں