(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ کا انتخاب کا وقت نزدیک آتے ہی سیاسی ہلچل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں نے حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 177 ارکان نے شرکت کی جبکہ دو نومنتخب ارکان اجلاس میں نہیں پہنچ سکے۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اپنے ارکان کو ہوٹل شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو ہوٹل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی ایئر پورٹ کے قریب ہوٹل میں منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، وکٹری کے نشان نےبڑا پیغام دیدیا
دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ نے بھی اپنے ارکان کو ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، گلبر گ کے ہوٹل میں بکنگ کروالی گئی، اپوزیشن ارکان وزیراعلیٰ کے انتخاب تک ہوٹل میں ہی قیام کریں گے۔