(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے واشنگٹن سے آنے والے سائفر وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے نہیں چھپایا ،سائفر کسی سے چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق رجیم چینج کی مبینہ سازش کے معاملے پرترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چھپانے کی اطلاعات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن سے آنے والے سائفر وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے نہیں چھپایا گیا۔ سائفر کسی سے چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سائفر کی ڈی کوڈنگ مخصوص مشین کے ذریعے ہوتی ہے اور اس کی کوئی کاپی نہیں ہوتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دفتر خارجہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر کام کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کی ورکنگ پر شکوک و شبہات کا اظہار تباہ کن ہوگا ایسے بیانات سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پی پی7میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا
وزیراعظم یا وزیرخارجہ سے سائفر چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دفتر خارجہ
Jul 19, 2022 | 22:53:PM