(24نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر، مارکیٹ میں آزادانہ طریقے سے مقرر کی جاتی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ کی صورت حال اور ملکی خبروں کا بھی روپے کی قدر پر اثر پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت دنیا بھر کی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھی ہے، جو امریکی حکومت کی طرف سے شرح سود بڑھانے کا نتیجہ ہے۔