وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،ن لیگ نے حکمت عملی مرتب کرلی

Jul 19, 2022 | 23:28:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے حکمت عملی مرتب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور اتحادی ارکان اسمبلی 22 جولائی تک ہوٹل میں قیام کریں گے ۔22 جولائی کو وزیراعلی کے انتخاب کے دن تمام ارکان اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی اجلاس جائیں گے ۔
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، اتحادی جماعتوں اور آزاد ارکان پنجاب اسمبلی نے بھر پور شرکت کی ۔ مشترکہ اجلاس میں تمام ارکان نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ خوب جانتا ہوں کہ مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، نہ ہار ابدی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے۔ مشن پاکستان کو بچانا اور سنوارنا ہے جو انشائ اللہ جاری رہے گا۔ ہم چاہتے تو پی ٹی آئی کی طرح ریاست کو نقصان پہنچا کر سیاست کر سکتے تھے لیکن ہم نے ریاست کو مقدم رکھا۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے، پاکستان کو پی ٹی آئی کی مچائی تباہی سے نکال لیا تو خود کو کامیاب سمجھیں گے۔ خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں واپسی، تحریک انصاف نے اہم بیان دیدیا

مزیدخبریں