اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادےزاویار نعمان بیمار پڑ گئے

Jul 19, 2023 | 00:18:AM
اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادےزاویار نعمان بیمار پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستان شوبز  انڈسٹری کے نامور اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے ماڈل و اداکار  زاویار نعمان بیمار پڑ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار زاویار نعمان ان دنوں کئی  متعدد ٹی وی ڈرامے مختلف چینلز سے آن ائیر ہیں اپنے والد کی طرح وہ بھی منفرد کرداروں میں اپنی اداکاری سے خود کو منوا رہے ہیں ،انہیں ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی نئی ٹی وی ڈرامہ  سیریل" بلھے شاہ" میں سائن کیا ہوا ہے جس کی ریکارڈنگز ان دنوں لاہور میں جاری ہے ۔

زاویار نعمان نے آج اس ڈرامے کی ریکارڈنگ میں حصہ نہیں لیا اس سلسلے میں جب پتہ کیا گیا تو حقیقت یہ سامنے آئی ہے کہ زاویار نے باہر سے کوئی کھانا کھا لیا جس کی وجہ سے ان کا معدہ خراب ہوگیا جس پر انہیں ڈاکٹر کے جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ ریکارڈنگ پر نا پہنچ سکے اور ریکارڈنگ کینسل کرنا پڑی اب یہ ریکارڈنگ زاویار نعمان کے صحت مند ہونے پر ہی شروع ہوگی ۔

زاویار نعمان" بلھے شاہ  میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس ڈرامے کی بقیہ کاسٹ مین اداکار نعمان اعجاز ,صایمہ نور ,امنہ الیاس سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں اور ڈرامہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین کیمرے سے شوٹ کیا جارہا ہے ہدایتکارہ سنگیتا کا اس ڈرامے کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ڈراما شائقین کو مدتوں یاد رہےگا۔