ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان

Jul 19, 2023 | 09:25:AM

(24نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا رواں سلسلہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔

شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔   موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس، قذافی سٹیڈیم، نیشنل ہاکی سٹیڈیم، پنجاب سٹیڈیم کے اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری۔ جین مندر،ایم اےاوکالج روڈ،نیو انارکلی،  اچھرہ، چوبرجی، مسلم ٹاؤن مو، کینال روڈ اور  لاہور ہائیکورٹ کے گردونواح میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم  درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور چھے نمبر  پر آگیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 152ریکارڈ کی گئی ہے. شاہدرہ 154، فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 149ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 139، یو ایس قونصلیٹ میں شرح 117 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش کے پیش نظر واسا حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔  

کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد راولپنڈی، سندھ ، بلوچستان میں مزید بارش کی توقع ہے۔ مزید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کی توقع ہے۔ پنجاب خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان کشمیر میں بھی مزید بارش ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائیاں، سنگین جرائم میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار

دوسری جانب راولپنڈی میں شدید بارشوں سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ڈی ایم اے،  ریسکیو 1122 اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعلی کا شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی کے فوری نکاس کا حکم دے دیا۔ 

محسن نقوی  کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے فی الفور تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ نالہ لئی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔ 

نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں