نشہ آور اشیاء کی برآمدگی: معروف امریکی ماڈل نے اعتراف جرم کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف نامور امریکی ماڈل جی جی حدید کو اُن کے سامان میں سے ممنوعہ نشہ آور اشیاء ملنے پر گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 10 جولائی کو پیش آیا، جی جی اپنی سہیلی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کیمن جزائر پہنچی تھیں، انہوں نے جب ذاتی جہاز میں اوون رابرٹس انٹرنیشل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا تو کسٹمز کے حکام نے ان کے سامان کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ان کے سامان سے نشہ آور اشیاء ملی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ حکام نے جی جی حدید سمیت ان کی دوست کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ایک خفیہ مقام پر لے جایا گیا جہاں ان دونوں سے تفتیش ہوئی۔
بعدازاں جی جی اور ان کی دوست کو 12 جولائی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اعتراف جرم کیا تھا۔ عدالت نے دونوں پر ایک، ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا اور انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سپر ماڈل کے ترجمان نے بتایا کہ جی جی نے اپنے میڈیکل لائسنس پر یہ مواد خریدا تھا اور یہ ذاتی استعمال کے لیے تھا، ان کے گزشتہ تمام ریکارڈز کلیئر ہیں اور وہ اس وقت جزیرے پر چھٹیاں منا رہی ہیں۔