دریائے ستلج میں پانی کی سطح  مزید بلند ،حفاظتی بند ٹوٹ گئے، فصلیں تباہ 

عارف والا اور بورے والا میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی،سیلابی ریلہ ضلع وہاڑی کی حدود میں داخل، ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا گیا

Jul 19, 2023 | 11:01:AM

( شہزاداحمد ،کاشف چودھری)عارف والا میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی، دریائے ستلج کے مقام پر ڈھولہ پتن پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی۔

سیلاب کےخطرات کے پیش نظر تین بستیوں کو خالی کرالیا گیا جبکہ امداد کیلئے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے جو مکینوں اور ریسکیو کے ہمراہ امدادی کام میں مصروف ہیں، ڈھولا بند کمزور ہونے پر فوجی جوانوں نے مٹی ڈال کر مزید مضبوط کردیا۔

بڑے پیمانہ پر مکینوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں،سیلاب میں پھنسے مکینوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا گیا جبکہ بورے والا کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔

سیلابی ریلہ ضلع وہاڑی کی حدود میں داخل ہوگیا،سیسی والا بند ،جملیرا بند اوراجیرا بستی کے قریب حفاظتی بند ٹوٹنے سے بورے والا کے کئی علاقے ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد:گولڑہ موڑ کے قریب دیوارگرگئی، 11افراد جاں بحق

سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں ،مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ۔

مزیدخبریں