36 سالہ ورلڈ فزکس ٹورنامنٹ شروع ،17 ملکی ٹیمیں مری پہنچ گئیں

Jul 19, 2023 | 11:12:AM

 (حیدر علی)36 سالوں سے جاری ورلڈ فزکس ٹورنامنٹ مری پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔17 ممالک کی ٹیمیں مری پہنچ گئی ہیں۔ پولینڈ اعزاز کا دفاع کریگا۔

تفصیلات کے مطابق، ورلڈ فزیکس ٹورنامنٹ کی میزبانی پہلی بار   پاکستان کے حصے میں آئی۔ ٹورنامنٹ میں شامل 17 ممالک کی ٹیمیں مری پہنچ گئی ہیں۔پچھلے سال کا ونر پولینڈ اپنے اعزاز کا دفاع کریگا۔مقابلے مری کے خوبصورت موسم میں مری کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہونگے۔

 مزید پڑھیں:دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔فلیٹیز ہوٹل کی جانب سے تمام ٹیموں کے اعزاز میں ڈنر کے بعد پاکستانی آموں سے تواضع کی گئی۔ٹورنامنٹ IYPT اور فلیٹیز کے تعاون سے ہو رہا ہے ٹورنامنٹ 7 دن تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں