پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کردی،درخواست میں اینٹی کرپشن حکام اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پرویز الہی کی اپیل پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا تھا، عدالت نے پرویز الہٰی کودوبارہ جسمانی ریمانڈ کےلئے پیش کرنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔
درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن حکام کو پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٖڈالر رکھنے والوں کیلئے بری خبر، انٹربینک میں ریٹ گر گیا
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
دوسری جانب پرویز الہیٰ کو لاہور کی کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل منتقل کیا گیاتھا، پرویز الہیٰ کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 30 روز کے لئے نظر بند کیا گیا تھا۔