’’برآمدات کے بغیر معاشی بحالی نہیں‘‘ گوہر اعجاز نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

Jul 19, 2023 | 12:23:PM

(اشرف خان) ’’برآمدات کے بغیر معاشی بحالی نہیں‘‘ ،وزیر اعظم شہباز شریف کو آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی سرپرست اعلیٰ گوہر اعجاز نے بہت اہم خط لکھ دیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سرپرست اعلیٰ گوہر اعجاز  کی جانب سے لکھے گئےخط کا موضوع ’’برآمدات کے بغیر معاشی بحالی نہیں‘‘ ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 2.2 فیصد سے کم ہوکر 1.76 فیصد رہ گیا ہے، ٹیکسٹائل برآمدات مالی سال 2022میں 39.59 ارب ڈلر تھیں، مالی سال 2023 میں 35.21 ارب ڈالر رہیں۔

 گوہر اعجاز  کا خط میں کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کی 50 فیصد پیداواری صلاحیت استعمال نہیں ہورہی ہے، خطے سے مطابقت رکھتے بجلی کے نرخ واپسی سے مزید 25 فیصد صلاحیت بند ہوجائے گی، عالمی خریداروں کو قیمت اور وقت پر مال بنا کر دینا شدید متاثر ہے، بھارت اور بنگلہ دیش اپنا حصہ بڑھا رہے ہیں، بھارت میں ایکسپوٹرز کو بجلی 6 سینٹ، بنگلہ دیش میں 8 اور پاکستان میں 16 سینٹ یونٹ ہے، بنگلہ دیش میں شرح سود 6، بھارت میں 5 سے 7 اور پاکستان میں 22 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٖڈالر رکھنے والوں کیلئے بری خبر، انٹربینک میں ریٹ گر گیا

اپٹما کاوزیر اعظم کولکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ ہمارے بجلی کے نرخ میں 15.62 کراس سبسڈی، پیداوار اور ترسیل کے نقصانات ہیں، ہمارے انتظام کے نقصانات برآمد نہیں کئے جاسکتے ہیں۔

مناسب موافق پالیسیوں سے ٹیکسٹائل شعبہ 10 ارب اضافی برآمدات کرسکتا ہے، عدم توجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات کو 4 سے 5 ارب ڈالر کم ہوسکتی ہیں۔ 

مزیدخبریں