( جنیدریاض) ٹیوٹا کےزیر اہتمام ہنر مند نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے "روز گار میلے" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 60 سے زائد ں نوجوانوں کیلئےمختلف قسم کی جاب آفرز کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق فلیٹیز ہوٹل میں ہنر مند بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا کےزیر اہتمام میلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے روزگار میلے کا افتتاح کیا۔جاب فیئر میں 60 سے زائد انڈسٹریز کیجانب سے اسٹالز لگائے گئے اورہنر مند نوجوانوں کو روزگار کی آفر کی گئی۔
سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ اور ڈی جی آپریشن عامر عزیز نے بتایا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔ٹیوٹاء ملک میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اہم کردارادا کررہا ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ ٹیوٹا نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ قومی و بین الاقوامی صنعتوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ جاب فیئر کے اختتام پر سیکرٹری انڈسٹریز نے ٹیوٹا افسران کو بہترین کارکردگی پر سوینیئرز اور میڈلز بھی تقسیم کیے۔