افغان سر زمین سے بار بار دہشتگردی، پاکستان کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان نے افغان سر زمین سے بار بار ہونے والی دہشتگردی پر کھل کر بات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ،کابل سے واشگاف الفاظ میں پاکستان میں دہشت گردی میں افغان زمین کو استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کرے گا, اس ضمن میں افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں,خصوصی ایلچی آصف درانی کابل کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں, آصف درانی آج کابل پہنچیں گے وہ افغان طالبان کی عبوری حکومت کو دہشتگردی, دہشتگردوں کی پشتی بانی کو صاف اور واضح پیغام دیں گے, افغان حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کل بروز جمعرات سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر رکھنے والوں کیلئے بری خبر، انٹربینک میں ریٹ گر گیا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹی پی کے حوالے سے اہم بات چیت ہو گی,پاکستان واشگاف الفاظ میں افغان طالبان عبوری حکومت سے کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرے گا, افغان طالبان کی عبوری حکومت کے آنے کے بعد پاکستان سکیورٹی فورسز پر, حملوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان کی جانب سے اس صورتحال کو نا قابل قبول اور نا قابل برداشت قرار دیا جاے گا, ژوب دہشت گردی کے بعد پاکستان میں دہشگردوں کے افغان سر زمین کے استعمال پر سمجھوتہ نہ کرنے کا ٹھوس موقف افغان حکام تک پہنچایا جائے گا۔