(24 نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کردی۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سماعت پر دونوں کیسز پر دلائل دوں گا۔
یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعظم عمران خان نے معافی مانگ لی
اسکے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دلائل کیلئے ملزم کا عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے۔
تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور ان کے وکیل خواجہ حارث سے بھی دلائل طلب کرلیے۔
احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔