(بابر شہزاد تُرک) شاہد اشرف تارڑ کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کردیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شاہد اشرف تارڑ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں اور 18 جنوری 2021ء سے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات ہیں۔
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا عہدہ گزشتہ 7 ماہ (16 دسمبر 2022ء) سے خالی تھا جب سابق چیئرمین کیپٹن (ر) زاہد سعید 15 دسمبر 2022ء کو سبکدوش ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: ’’برآمدات کے بغیر معاشی بحالی نہیں‘‘ گوہر اعجاز نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا
ایف پی ایس سی ذرائع کے مطابق چیئرمین کے عدم تقرر کے باعث اہم امور گزشتہ 7 ماہ سے زیرِ التواء ہیں اور اسی باعث سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس بھی مسلسل زیرِ التواء ہے۔
چئیرمین ایف پی ایس سی سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی سربراہی کرتے ہیں جبکہ ایف پی ایس سی حکومتی انتظامی امور چلانے کیلئے افسران بھرتی کرتا ہے۔