(24 نیوز) یوکرینی وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا 20 جولائی کو اسلام آباد کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔
پاکستان اور یوکرین کے درمیان خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: جی سی سی سینٹرل ایشیا سمٹ ،خلیجی ممالک سمیت وسطی ایشیا کے ممالک کے سربراہ جدہ پہنچنا شروع
1993ء میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یوکرین کا یہ پہلا وزارتی دورہ ہے۔
توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔