حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس، سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی حمزہ) احتساب عدالت میں حیدرآباد ایم 6 سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جہاں نیب نے سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیا اور تفتیشی افسر نے ریفرنس کے متعلق احتساب عدالت کو آگاہی دی۔
اس موقع پر وکیل کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں سابق ڈی سی عدنان رشید، سابق اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی سمیت دیگر ملزمان کا نام شامل کیا گیا ہے جبکہ سہولتکاری کے الزام میں گرفتار عاشق کلیری اور اسلم پیرزادہ کا نام بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع
عدالت نے نیب کو ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کردی اور کیس کی اگلی سماعت کیلئے 7 اگست کی تاریخ جاری کردی۔