ہزاروں گاڑیاں، باراتی، موکا نامی غریب نابینا کی شادی نے سب کو حیران کردیا

Jul 19, 2023 | 17:03:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) شمال افریقی ملک الجزائر کی ایک تاریخی شادی نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈالا ہوا ہے، جب ایک مفلس نابینا کی شادی میں ہزاروں لوگ بینڈ باجوں کے ساتھ شرکت کیلئے پہنچ گئے اور دولہے کیلئے ہنی مون کے کئی ٹکٹس بھی پیش کردیے۔

دراصل الجزائر کے صوبے حنشلہ سے تعلق رکھنے والے ایک نہایت غریب پیدائشی نابینا شہری شمس الدین عرف موکا نے جب اپنے درزی کے سامنے ایسے ہی اپنی غربت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھ غریب کی شادی میں کون شرکت کرے گا‘ تو انہیں گمان بھی نہیں تھا کہ ان کی شادی نہ صرف ان کیلئے بلکہ پورے الجزائر کیلئے ایک یادگار موقع بننے والی ہے۔

موکا اپنی والدہ کے ہمراہ درزی کے پاس شادی کا سوٹ سلوانے گیا تھا، اس نے درزی سے کہا کہ وہ اپنی شادی سے ماں اور ہونے والی بیوی کو خوش دیکھنا چاہتا ہے۔ موکا کے جانے کے بعد درزی نے سوشل میڈیا پر موکا کی تصویر کے ساتھ اس پیغام کو شیئر کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: سمندر میں پھنسا ملاح دو ماہ تک اپنے کتے کے ساتھ کیسے زندہ رہا؟

حیرت انگیز بات یہ تھی کہ صرف الجزائری ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملکوں تیونس اور لیبیا سے بھی لوگ اس شادی میں شرکت کیلئے پہنچ گئے، جن میں بچے بڑے اور خواتین سب شامل تھے، لوگوں نے موکا کے گھر کو تحائف، گھریلو سامان، زیورات سے بھر دیا، 2 ہزار سے زیادہ کاروں میں لوگ آئے، 100 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر لوگ آئے اور 50 کے قریب گھڑ سوار تھے، شادی میں شریک لوگوں کی تعداد دس ہزار کے قریب تھی۔

کئی میوزک بینڈز بھی اس شادی کو منانے کیلئے پہنچ گئے، لوگوں نے سڑکوں پر رقص کیا، دولہے کو کندھوں پر اٹھا کر دلہن کے گھر لے گئے، دولہا دولہن کو لوگوں نے ترکی اور تیونس کے ہنی مون ٹکٹس بھی فراہم کر دیے۔

مزیدخبریں