اسلام آباد: 17 سالہ طالبہ مبینہ طور پر گینگ ریپ کا شکار 

Jul 19, 2023 | 17:53:PM

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریبی گاؤں سنیارٹی میں 17 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا جس کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں درج کروا دیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 3 کم سن بہنوں کا مبینہ قتل، پولیس نے بھائیوں کو گرفتار کرلیا

ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ ملزم طالبہ کو اسکول سے بہلا پھسلا کر سنیاڑی گاؤں لے گیا جہاں دیگر افراد بھی تھے جہاں ملزمان نے ملکر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا لہٰذا ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد پولیس نے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جاری ہیں۔

مزیدخبریں