(24نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ میں ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 6ڈالر مہنگاہوکر 1973 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 630 روپے اضافے سے1 لاکھ 94 ہزار 102 کے ریٹ پر فروخت کی گئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 250 روپے اضافے سے 2900 روپے پر پہنچ گئی.
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: 17 سالہ طالبہ مبینہ طور پر گینگ ریپ کا شکار
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے اضافہ ہوا تھا۔