شہریوں کو 300 یونٹ تک بجلی مفت، پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کا منشور تیار کر لیاگیا،جس کے مطابق شہریوں کو 300 یونٹ تک بجلی مفت اورموٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول آدھی قیمت پر دستیابی ممکن بنائی جائیگی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے منشورمیں ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اہم نکات سامنے آگئے ، اسلامی معاشرے کا قیام اور ختم نبوت کا تحفظ کیا جائے گا، تحفظ ناموس رسالت کے علاوہ مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا، زرعی اصلاحات بھی کی جائیں گی، ساڑھے ایکڑ اراضی تک کے کاشتکاروں کو ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی مفت دی جائے گی۔
اے پی پی منشور کے مطابق مزدور کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار، انشورنس بھی ہوگی،کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق ملیں گے،شہریوں کیلئے کم لاگت کے اپارٹمنٹس بنیں گے،انٹرکنڈیشنڈ پبلک ٹرانسپورٹ، بزرگ شہریوں، خواتین اور سٹوڈنٹس کیلئے فری ہوگی۔