روسی سائنسدان نے اپنے دماغ کی خود ہی سرجری کرڈالی

Jul 19, 2023 | 18:16:PM
روسی سائنسدان نے اپنے دماغ کی خود ہی سرجری کرڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روسی سائنسدان نے اپنے خوابوں کو کنٹرول کرنے کیلئے گھر میں خود ہی اپنے دماغ کی سرجری کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ماسکو کے رہائشی40 سالہ محقق مائیکل راڈوگا نے اس  حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اپنے خوابوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے کمرے میں خود کے دماغ کی سرجری کرکے الیکٹروڈ نصب کردیا ہے۔

مائیکل راڈوگا روسی محقق ہیں اور ایک ریسرچ سینٹر اور ایک تنظیم کے سربراہ ہیں جن کے پاس نیورو سرجری کی کوئی تعلیمی سناد نہیں، انہوں نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں دماغ کی سرجری کی, جس کے باعث ان کا ایک لیٹر سے زیادہ بلڈ ضائع ہوا۔

روسی محقق کے مطابق وہ اس سرجری سے اپنی خوابوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،انکا کہنا تھا کہ سرجری کے دوران جب انہوں نے اپنا بلڈ نکلتے دیکھا کہ تو انہیں ایک لمحے کیلئے لگا کہ وہ مرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

روسی سائنسدان کےچاہنے والے ان کے کام کی تعریف کر رہے رہیں جبکہ دوسری جانب نیورو سرجنز نے خبردار کیا کہ یہ انتہائی خوفناک عمل ہے جو کسی بھی افسوسناک حادثے میں بدل سکتا ہے ۔