(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے نعیم الدین خان کو چیئرمین زرعی ترقیاتی بینک بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مدت ختم ہونے سے قبل اہم تعیناتیوں کا عمل تیز کردیا،ذرائع کے مطابق نعیم الدین خان کو چیئرمین زرعی ترقیاتی بینک بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پرچیئرمین زیڈ ٹی بی ایل بورڈ کی تعیناتی کردی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین زرعی ترقیاتی بینک بورڈ کی تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی، ندیم لودھی نے گذشتہ سال چیئرمین زیڈ ٹی بی ایل بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا،وفاقی کابینہ نے ندیم لودھی کا استعفیٰ 10 اگست 2022 کو منظور کرلیا تھا،ندیم لودھی کے استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 11 مارچ 2022 سے کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ، خریدار چکرا گئے