(24نیوز) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ٹویٹ کے ذریعے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے انتہائی متوقع مردوں کے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جو کہ متنوع قوموں کو ایک ساتھ باندھنے والے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے، آئیے کرکٹ کی عمدگی کے جشن میں ہاتھ بٹائیں اور ان بانڈز کی قدر کریں جو ہم سب کو جوڑتے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: 36 سال بعد پاکستان میں میلہ سج گیا
ایشیا کپ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس کے 4 میچز پاکستان میں جبکہ بقیہ مقابلے سری لنکا میں کھیلے جائے گیں۔ایشیا کپ کا اوپننگ میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے مابین ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان میں ہونے والے باقی تینوں مقابلے لاہور میں ہوں گے۔ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت سری لنکا کے شہر کینڈی میں 2 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے۔